عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہے ہیں،عاقب اللہ

صوابی( نمائندہ شہباز)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عاقب اللہ خان کا یونین کونسل سلیم خان میں گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کرکے دکھا رہے ہیں ہم نے اپنے آپ کو عوام کے سامنے جوابدہ بنایا ہے۔

عاقب اللہ خان نے کہا کہ پورے صوابی خصوصاً حلقہ پی کے 44 میں ترقی کا سفر رواں دواں ہے اور جتنے بھی منصوبے شروع ہوچکے ہیں ان کی تکمیل سے عوام حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی سست روی اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام منصوبوں کو عوام دوست پالیسی کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عام عوام کو فائدہ پہنچانا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نوشہرہ، مقتول پولیس اہلکار کے والد نے خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا

نوشہرہ (نمائندہ شہباز) مقتول پولیس اہلکار کے والد نے تھانہ پبی کے سامنے خود پر …