نوشہرہ: پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

نوشہرہ(نمائندہ شہباز) بااثر ملزمان نے مین جی ٹی روڈ پر سوزکی روک کر پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا، فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون کی نند فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئیں۔

اس سلسلے میں اکبر پورہ بانڈہ شیخ اسماعیل ضلع نوشہرہ کی رہائشی خواتین مہر نگارہ ، بی بی آسیہ اور روزینہ نے نوشہرہ پریس کلب میں فریاد سناتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل مسماۃ فرزانہ اور میرے بیٹے انور علی نے پسند کی شادی کی تھی جس کا ہمارے مخالفین جان شیر ، لعل شیر ، جوہر اور جوہر کے بیٹے کو رنج تھا اور اسی بنا پر انہوں نے میرے دوسرے بیٹے حضرت علی کو قتل کر دیا جس کا بعد میں راضی نامہ بھی کر دیا ،اور بعد از راضی نامہ کر نے کے باوجود انہوں نے چمکنی پولیس کی ملی بھگت سے میرے ایک بیٹے زرولی کو اغوا ء اور تیسرے بیٹے فیاض کو جیل بھجوا دیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہمارے ان ہی مخالفین نے دن دیہاڑے مین جی ٹی روڈ پر میری بہو مسماۃ فرزانہ اور بیٹی شکیلہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دیا جس کے نتیجے میں میری بہو فرزانہ موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی شکیلہ شدید زخمی ہو کر موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان ، آئی جی پی ثنا اللہ عباسی سمیت چیف جسٹس سپریم کورٹ ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے مخالفین بااثر ملزمان کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کریں اورہمیں ان سے تحفظ فراہم کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

شانگلہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ تین بیٹوں سمیت قتل

شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور اس کے تین بیٹوں کو …