لویر دیرتیمرگرہ(نمائندہ شہباز)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ تعلیم کا اے ایس ڈی او گل محمد جان بحق ،ملزمان لاش ویرانے میں پھینک کر فرار۔
زیارت تالاش پولیس کے مطابق انہیں بانڈہ گئ کے مقام پر 46سالہ نامعلوم شخص کی لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کو سر پر فائرنگ کرکے قتل کیاگیاتھا ۔بعدازاں مقتول شخص کی شناخت گل محمد ولد شیر محمد یونین کونسل کوٹکے محلہ گل بیلا تحصیل منڈا کے نام سے ہوئی
مرحوم گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خزانہ میں سی ٹی پوسٹ پر تعینات تھے جن کی حال ہی میں اے ایس ڈی او منڈا سرکل محکمہ تعلیم تقرری ہوئی تھی۔مرحوم نوبچوں کے باپ تھے ۔مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے اےایس ڈی او گل محمد کی کسی کے ساتھ ذاتی رنجش یا دشمنی کے حوالے سے کسی قسم کی اطلاع نہیں ،مرحوم کی سر پر گولیاں لگی تھی۔
زیارت تالاش پولیس سٹیشن نےنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی علاقہ روانہ کر دیا گیا۔