صوابی، شوہر کو قتل کرنے والی خاتون گرفتار

صوابی( نمائندہ شہباز) پولیس نے 18سال سے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے علاوہ شوہر کے قتل میں ملوث خاتون کو بھی گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مسماۃ ( ب) سکنہ گوگا بونیر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی شوہر شمس پر تشدد اور گلے میں پھندا ڈال قتل کیا تھا۔

ایس ایچ او پر مولی سبحان اللہ نے کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا‘وجہ قتل گھریلو ناچاقی بیان کی گئی ہے مقتول نے دو شادیاں کی تھیں۔

دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ لاہور الطاف خان نے ایک اور کارروائی کے دوران 18سال سے روپوش ملزم اشتہاری بختاج سکنہ بیکا کو ایک عدد کلاشنکوف بمعہ کارتوس گرفتار کر لیا ملزم نے سابق دشمنی پر فضل اکبر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شانگلہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ تین بیٹوں سمیت قتل

شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور اس کے تین بیٹوں کو …