حلقے کے فنڈز روکنے کی کوشش کی گئی تو کسی کو چلنے نہیں دوںگا‘ اختیار ولی

وزیر دفاع قوم کے 80کروڑ خرچ کرنے کے باوجود بھی اپنے حمایت یافتہ امیدوار کی سیٹ کا دفاع نہ کر سکے تو ملک کا دفاع کیا کرینگے

نوشہرہ (نمائندہ شہباز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اور نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان نے کہا ہے کہاگر میرے حلقے کے ترقیاتی فنڈز کے ساتھ چھیر چھاڑ یا فنڈز کو روکنے کی کوشش کی گئی تو کسی کو بھی چلنے نہیں دوں گا اپنے حلقے کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے ہر حد تک جاؤں گا‘ وزیر دفاع قوم کے 80کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی اپنے حمایت یافتہ امیدوار کی سیٹ کا دفاع نہ کر سکے تو وہ ملک کا دفاع کیا کریں گے ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز حلف اٹھانے کے بعدنوشہرہ میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 63کے عوام نے دھونس ، بدمعاشی اور سیاسی رشوت کو ٹکرا کر مجھ جیسے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن کو کامیاب بنا کر یہ پیغام دیا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم میں ہماری اتحادی ہے اور میں الیکشن کی تمام تلخیاں بھلا کر آئندہ کیلئے عوامی نیشنل پارٹی سمیت تمام جمہوریت پسند پارٹیوں کے ساتھ ملک میں جمہوریت کی تقویت اور آئین و پارلیمان کی بالادستی کیلئے کام کروں گا

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت میں نوشہرہ کی محرومیوں کے ازالے کی بجائے اس میں مزید اضافہ کیا گیا ‘کوئی کالج یونیورسٹی یا ہسپتال نہیں بنا ‘ سوائے مروبہ کے نام سے ایک ڈیم کے جس پر قوم کے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے لیکن وہ بھی خشک پڑا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک میں سیاسی انتقام کا سلسلہ ہو کیونکہ سیاسی انتظام نے جو نقصان جمہوریت کو پہنچایا اس کا انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

یہ بھی پڑھیں

شانگلہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ تین بیٹوں سمیت قتل

شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور اس کے تین بیٹوں کو …