کاشتکاران کو مراعات کے علاوہ تمباکو فصل کا اختیار صوبے کو دیا جائے

صوابی (نمائندہ شہباز) کاشتکار کوآرڈنیشن کونسل خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاشتکاران تمباکو کو مراعات دینے کے علاوہ تمباکو فصل کا اختیار صوبے کو دیا جائے۔

اس سلسلے میں کاشتکار کوارڈینشن کونسل خیبر پختونخوا کا اجلاس صوبائی صدر محمد اعظم خان کی صدارت میں ہوا جس میں تمباکو پر چیز 2020کے سلسلے میں مسائل پر اہم فیصلے کئے گئے ۔ مقررین نے کہا کہ اس سال گذشتہ سال کے مقابلے میں ملٹی نیشنل کمپنیوں نے تمباکو کا ریٹ صرف چھ فیصد بڑھایا جب کہ مقامی ٹوبیکو کمپنیوں نے ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔ حالانکہ موجودہ سال مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے تمباکو پر عائد فی کلو گرام پانچ سو روپے ٹیکس ختم کرنے کا فائدہ مقامی صنعت کاروں اور کاروبار یوں کو ہوالیکن تمباکو کے کاشتکاروں کو اپنی جدوجہد کی سزا دی گئی اور مقامی کمپنیوں نے گذشتہ سال سے لے کر تمباکو کے ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری لیاقت یوسفزئی کے علاوہ فرید اللہ ، محمد علی ڈاگی وال ، ناصر خان ، شمس الرحمن اور حاجی قریش نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بنوں کے تاجروں کی مہنگائی اور ناجائز ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی تحریک کی دھمکی

بنوں(نمائندہ شھباز) بنوں کی تاجر برداری نے مہنگائی و ناجائز ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے …

%d bloggers like this: