مادی زبانوں کاعالمی دن، پختو ادبی ٹولنہ اور پختو ادبی کاروان کے زیر اہتمام واک

بچوں کو پشتو زبان میں تعلیم دینے کیلئے قوانین مرتب کیا جائے، مقررین کا مطالبہ


باجوڑ(نمائندہ شہباز)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح باجوڑ میں بھی مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا ۔اس سلسلے میں باجوڑ پختو ادبی ٹولنہ اور باجوڑ پختو ادبی کاروان کے زیر اہتمام واک اور سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد مادری زبان پختو میں بچوں کو تعلیم دینا اور دفتری امور میں ان کو شامل کرنے کیلئے آگاہ کرنا تھا

میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئےدونوں ادبی تنظیموں کے ارکان نے کہا۔کہ بد قسمتی سے ہماری پشتوزبان کو سرکاری سکولوں اور دفاتر میں اہمیت نہیں دی جا رہی۔ہمارے سارے دفتری امور، خط و کتابت حتی کہ تعلیم بھی دوسرے زبانوں میں دی جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہماری نئی نسل مادری زبان لکھنے اور اس میں خط و کتابت کرنے سے معذور ہیں انہوں نے حکومت خیبر پختونخوا سے پر زور مطالبہ کیا۔کہ پشتو زبان کو خیبر پختونخوا حکومت سرکاری زبان قرار دے اور یہاں کے سکولوں کیلئے ایسی قوانین مرتب کرے کہ ہمارے بچے پشتوزبان میں لکھنا اور پڑھنا سیکھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں

صوابی‘ مختلف واقعات کے دوران 2نوجوان جاں بحق

گلہ میں پستول صاف کرتے ہوئے نوجوان اپنی ہی گولی کا نشانہ بن گیا صوابی(نمائندہ …