اپنی صلاحیتوں کو پارٹی کی ترقی کیلئے بروئے کار لانے کا وقت آگیا ہے، کریم بابک

اے این پی پختون قوم کی نمائندہ جماعت ہے، تبدیلی ،مذہب اور اسلام کے نام پرعوام کو بہت دھوکہ دیاگیا ، اب مزید یہ سلسلہ نہیں چلے گا

بونیر(نمائندہ شہباز) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمد کریم بابک نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم پارٹی کی تمام جملہ تنظیموں اور اپنی صلاحیتوں کو پارٹی کی ترقی کیلئے بروئے کار لائیںکیونکہ پختون قوم کی نمائندہ جماعت عوامی نیشنل پارٹی ہے۔

تبدیلی ،مذہب اور اسلام کے نام پرعوام کو بہت دھوکہ دیاگیا ہے یہ لوگ پختونوں کی نمائندگی نہیں کرسکتے ہیں بلکہ مفادات کیلئے پختون قوم کو استعمال کر کے پھر ان کو چھوڑ دیتے ہیں۔ملک میں مہنگائی،بدامنی،آئے روز گینگ ریپ ،اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے جبکہ کرپشن اور کمیشن کے خاتمے کے دعویداروں کے دور میں کرپشن اور کمیشن عروج پر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز ڈگر میں پارٹی کی تمام تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

اجلاس میں ضلع بھر کے کونے کونے سے پارٹی قائدین ،ذمہ داران،تحصیل اور وارڈ کے کابینہ جات سمیت ملگری وکیلان،استاذان،ڈاکٹران،نیشنل یوتھ اور پی ایس ایف کے جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے جنرل سیکرٹری شجاع خان،روف خان ، افسر خان،انعام خان،انور شیر خان،ظاہر رحمن ہدایت ساغر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیموں کی باقاعدہ حاضری لگوائی گی۔ اجلاس میں تمام تحسیلوں کے کابینہ جات کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہداات دی گئی اور ایک مہینہ کا وقت دیا تاکہ تمام تحصیلوں کے کابینے مکمل ہوسکیں۔چا خا ن مرکز کے بقایا دار تحصیلوں کو رقم جلد ازجلد ادا کرنے پر زور دیا گیا۔جبکہ وی سیز اور یوسیز کے سطح پر تاکید سے کارکنوں اور ذمہ دار ان پر زور دیا کہ وہ اپنے ہاکر اور قرینی سٹالز سے شہباز اخبار اور پختون رسالہ لیں تاکہ یہ اخبار اور رسالہ بونیر کے کونے کونے تک عام لوگوں تک اس کی سرکیولیشن ہوسکیں۔جبکہ اجلاس میں یونین کونسلوں کی سطح پر قائم دفاتر کو فعال کرنے اور اس میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

ضلعی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئینی صدر ہوں اور آئینی حدود میں رہ کر فیصلے کرونگا۔اجلاس میں پارٹی امور پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔اور کثیر تعداد میں تنظیموں کی شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جمرود،کوکی خیل متاثرین کی عدم واپسی کیخلاف جاری دھرنے کو3ماہ مکمل

باب خیبر کے مقام پر متاثرین کی بحالی و باعزت واپسی کیلئے احتجاجی کیمپ میں …

%d bloggers like this: