جمرود، متاثرین کوکی خیل کا عیدالاضحی کے دوران احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان

کیمپ شرکاء اور ضلعی انتظامیہ کے مابین ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم، جرگہ کے ذریعے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

جمرود(نمائندہ شہباز)تیراہ کوکی خیل متاثرین کی واپس بحالی کیلئے قائم احتجاجی کیمپ کے شرکاء اور انتظامیہ کے درمیان جرگہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جمرود کے دفتر میں کوکی خیل قومی مشران،سیاسی اتحاد اور ڈی سی خیبر محمود اسلم وزیر،اسسٹنٹ کمشنر جمرود جواد علی،اسسٹنٹ کمشنر بارہ نیک محمد بنگش کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں خیبر قومی جرگہ کے ملک بسم اللہ خان آفریدی،مشران ملک فیض اللہ جان کوکی خیل،ملک سردار اعظم آفریدی۔

ملک اسرار،زینا گل آفریدی،جمرود سیاسی اتحاد کے صدر زرغون شاہ آفریدی،مولانا غفران اللہ خیبری،حضرت ولی آفریدی و دیگر نے شرکت کی۔مذاکرات ایک گھنٹہ جاری رہے جس میں انتظامیہ نے عید کے چھٹیوں تک کیمپ کے خاتمے کا مطالبہ کیا تاہم کیمپ کے شرکاء نے احتجاجی کیمپ کے خاتمے کا مطالبہ یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کوکی خیل راجگل متاثرین کو متاثرین کا درجہ نہیں دیا جاتا اور متاثرین کے واپسی کا اعلان نہیں کیا جاتا احتجاجی کیمپ کا خاتمہ ممکن نہیں۔

مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ تیراہ میں جرگہ کا انعقاد کرکے واپسی و بحالی پر مذاکرات ہوں گے جو بہت جلد مذکورہ جرگہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ادھرکوکی خیل راجگل بحالی متاثرین کا کیمپ 30 ویں دن بھی جاری رہا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے نثار مومند، ضلع خیبر کے صدر شاہ حسین شنواری و دیگر نے شرکت کی اور شرکاء کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تیراہ متاثرین کی واپسی کے لیے عملی اقدامات کرے کیونکہ 10 سال سے کوکی خیل قبیلے کے متاثرین مختلف علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کے گھروں کو تباہ کیا گیا،کھیت،جنگلات تباہ کی گئے اس لیے اب ریاست،عسکری حکام اور حکومت متاثرین کی باعزت واپسی کے لیے عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ راجگل کوکی خیل متاثرین کے بحالی کے لیے وہ جلد صوبائی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے اور احتجاج بھی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ورسک ڈیم کی رائلٹی اور تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرین کے بحالی کے لیے یہاں کے منتخب نمائندوں خاص کر ایم پیز نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے جو قابل افسوس ہیں۔احتجاجی کیمپ میں مذاکرات کے لیے ڈی پی او ڈاکٹر اقبال خان نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور شرکاء سے مذاکرات کی۔شرکاء کیمپ سے کہاکہ متاثرین کی واپسی کے لئے عید کے بعدایک جرگہ تشکیل کرکے تیراہ میں عسکری حکام سے ملاقات کرکے مسئلہ حل کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بابڑہ کمیشن رپورٹ کو عام کرکے عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے، اعجاز علی

بٹ خیلہ ( نمائندہ شہباز ) بابڑہ کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لاکر سانحہ …

%d bloggers like this: