کرم میں آتشزدگی، خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی، گھر خاکستر

کرم(نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کے مطابق اپر کرم کے علاقے گاوں ڈال میں عاشق حسین کے گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ لگ گئی جس سے تین کمرے سامان سمیت جل کر مکمل طور پر خاکستر ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دی اور گھر میں پھنسے لوگوں کو زندہ نکال دیا۔

حادثہ میں دو خواتین اور تین بچوں سمیت چھ افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عاشق حسین انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اس کا سارا گھر جل کر خاکستر ہو گیا ہے، باقی کمرے بھی رہنے کے قابل نہیں رہے اور اب ان کا خیمہ کو منتقل ہوگیا ہے 

یہ بھی پڑھیں

شانگلہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ تین بیٹوں سمیت قتل

شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور اس کے تین بیٹوں کو …