کرم کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل، ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا

پاراچنار شہراور ملحقہ سڑکوں میں جگہ جگہ کھڈوں اور ٹوٹ پھوٹ کے باعث آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں، گرد و غبار نے طالبعلموں اور عام شہریوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کردیا

پاراچنار(نمائندہ شہباز)پاراچنار شہر میں سڑکوں کی ابتر صورت حال کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں جگہ جگہ کھڈوں اور ٹوٹ پھوٹ کے باعث آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں جبکہ گرد و غبار کے باعث سکول اور کالجز کے طالب علم اور عام شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں

شہریوں کا کہنا ہے انہیں دور دراز علاقوں سے مریضوں کو مقامی ہسپتال لانا اور سیریس مریضوں کو پشاور لیجانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی برس قبل روڈ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر ہونے کے باوجود کام نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے بتایا کہ کہ مین شاہراہ کی خستہ حالی کے باعث وہ عوامی مشکلات کا ادراک ہے

اس حوالے سے انہوں نے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے اور پی ایچ اے والوں سے بھی اس حوالے سے بات کی ہے انہوں نے کہا کہ روڈ کی تعمیر کیلئے سات بلین روپے مختص کئے ہیں اور عنقریب روڈ پر تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا جبکہ کراخیلہ، بوڑکی، خرلاچی شاہراہوں پر تعمیراتی کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ شہر کے اطراف میں بھی سڑکوں کی انتہائی بری حالت ہے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں

یہ بھی پڑھیں

لنڈیکوتل‘ خوگہ خیل قوم کا این ایل سی حکام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

طور خم بارڈر پر قوم کیساتھ ہونے والے معاہدے کو عملی شکل‘زمین پر مبینہ ناجائز …