3اضلاع کے وکلاء کا چترال دیر موٹروے کی بحالی کیلئے جدوجہد کا عزم

حقوق کے حصول کیلئے تاجر، صحافی اور سول سوسائٹی تنظیمیں پر ساتھ دیں، وکلاء برادری

لوئردیر(نمائندہ شہباز)ضلع دیر، چترال اور باجوڑ کے وکلا نے دیر چترال موٹروے کی بحالی اور علاقے کے حقوق کیلئے جہدوجہد کا عزم کرلیا۔

اس سلسلے میں دیر، چترال اور باجوڑ اضلاع کے وکلاء کا ایک اجلاس اخونخیل ہاوس شمردین میں سماجی کارکن سررحیم شاہ کے ہجرہ میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں تینوں اضلاع کے وکلاء نے شرکت کی، اجلاس سے سر رحیم شاہ خان، ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے صدر بادشاہ احد ایڈوکیٹ، سابقہ صدر جھان بہادر ایڈوکیٹ، حمیدالرحمان ایڈوکیٹ،واڑی بار کے صدر رضائاللہ ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ بار دیر بالا کے صدر اکبرخان کوہستانی ایڈوکیٹ،دروش بار کے صدر سید فریدجان ایڈوکیٹ،اخوانزادہ ہدایت خان ایڈوکیٹ،ازاد بخت ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیر چترال موٹروئے کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہیں اور وکلاء برادری دیر چترال موٹروئے کے بحالی سمیت اپنے حقوق کیلئے تمام تر توانیاں استعمال کرئے گے۔

انہوں نے کہا کہ سٹرکیں علاقے کے تعمیر و ترقی کا سبب ہوتے ہیں اسلئے دیر چترال کی ترقی اور سیاحت کی فروغ کیلئے موٹروے منصوبہ کو فی الفور شروع کیا جائے۔مقررین نے کہا کہ علاقے کے حقوق کے حصول کیلئے عوامی بیداری ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، تاجر، وکلائ،انجمن تاجران،صحافی سمیت ہر شعبہ کے طبقہ فکر افراد دیر چترال موٹروئے کے حصول کیلئے جاری جہدوجہد کا حصہ بن جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بابڑہ کمیشن رپورٹ کو عام کرکے عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے، اعجاز علی

بٹ خیلہ ( نمائندہ شہباز ) بابڑہ کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لاکر سانحہ …

%d bloggers like this: