کارکنڑہ میں جاری جھڑپ کیخلاف وانا بازار میں احتجاجی جلسہ

وانا(نمائندہ شہباز)گزشتہ ایک ہفتے سے کارکنڑہ کے مقام پر جاری خونریز جھڑپ کے خلاف وانا بازار میں آل سیاسی پارٹی سمیت سماجی حلقوں نے احتجاجی جلسہ کیا جلسے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

چیف آف وزیر نارتھ اینڈ ساؤتھ ملک گل عالم ،عالمزب محسود ،جمال مالیار سمیت مقامی سطح پر سیاسی رہنماؤں نے بھرپور انداز میں شرکت کرکے دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے مہمانوں کو وانا آمد پر وزیر اور دوتانی اقوام کا خیرسگالی پیغام قرار دیدیا ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دو قبائل کے مابین خونریز لڑائی مقامی ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کی ایما پر لڑی جارہی ہیں ملک گل عالم وزیر نے کہاکہ حکومت نے پشتون قوم سے جھوٹ بولا ہے کہ پاک فوج نے پاک افغان بارڈر کے ساتھ قریب واقع جنوبی اور شمالی وزیرستان میں امن بحال کیاگیا ہے اور علاقہ کو دہشت گردوں سے پاک کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا جب امن بحال ہے پھر مکورہ قبائل حکومت کی موجودگی میں کیوں ایک دوسرے پر ہلکے اور بھاری ہتھیار کا استعمال کررہے ہیں ‘مقررین نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ مذکورہ جھڑپ کو کنٹرول کرکے اقوام کو مزید خون خراب سے بچائے۔

مظاہرین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کہ اگر مذکورہ مسئلے کا کل تک کوئی مثبت حل نہ نکل گیا تو کل وانا میں دما دمست قلندر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

صوابی‘ مختلف واقعات کے دوران 2نوجوان جاں بحق

گلہ میں پستول صاف کرتے ہوئے نوجوان اپنی ہی گولی کا نشانہ بن گیا صوابی(نمائندہ …