لوئردیرکے چھوٹے تاجروں نے خودسوزی کی دھمکی دیدی

محکمہ حلال فوڈ اتھارٹی حکام کے بلا جوازاوربھاری بھرکم جرمانوں نے ہماری ناک میں دم کردیا ہے جبکہ بااثر اور بڑے تاجر کھلے عام ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کرنے میں مصروف ہیں،دکاندار

تیمرگرہ (نمائندہ شہباز )لوئر دیر میں محکمہ حلال فوڈ اتھارٹی کے بھاری بھرکم جرمانوں کے باعث چھوٹے تاجروں نے تنگ آکر کاروبار چھوڑنے اورخودسوزیوں کی دھمکی دیدی،حلال فوڈ اتھارٹی کے حکام صرف فوٹو سیشن کرکے بااثر افراد پر ہاتھ تک نہیں ڈال رہے جبکہ غریبوں کے منہ سے نوالہ چھین کر ان کو خودکشیوں پر مجبور کیا جارہا ہے شہریوں نے اصلاح و احوال کا مطالبہ کردیا ۔

گزشتہ روز تیمرگرہ اور مضافات میں مقامی دکانداروں نے بتایا کہ حلال فوڈ اتھارٹی نے غریب دکانداروں کے ناک میں دم کررکھا ہے اور ائے روز بازاروں میں چھاپے مارکر اپنی کارکردگی اچھی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جس سے عام لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہیں

دکانداروں نے بتایا کہ حلال فوڈ اتھارٹی کے حکام صرف فوٹو سیشن اور غریب لوگوں کو تنگ کررہے ہیں جبکہ تیمرگرہ سمیت دیگر مضافات میں بڑے بڑے ہوٹلوں میں ناقص خوراک اور گندگی نظر نہیں ارہی انہوں نے اعلی حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکام کا رویہ درست نہ کیا گیا تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وانا، انتظامی محکموں میں اختیارات پر اختلاف، شہری تذبذب کا شکار

جنوبی وزیرستان میں مقامی سطح پر محکمہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سکاؤٹس فورس کے اندورنی …