رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کا ناروا سلوک، ڈوگرہ ہسپتال باڑہ احتجاجاًبند

باڑہ(ثاقب آفریدی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے مبینہ ناروارویہ کے خلاف ڈوگرہ ہسپتال باڑہ کے عملے نے احتجاجاً کام بند کر دیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈوگرہ ہسپتال ڈاکٹر جہانگیر کے مطابق ایم این اے اقبال آفریدی 2 درجن سے زائد کارکنوں کے ساتھ ہسپتال آئے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا جس کے خلاف ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبہ جات احتجاجاً بند کر دیئے ہیں

دوسری جانب اقبال آفریدی کا کہنا ہے کہ ایم ایس تمام تقاریب میں مجھے نظر انداز کرتے ہیں، ہسپتال کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین میری مرہون منت ہے، افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا، ایم این اے اقبال آفریدی نے کہا کہ ڈوگرہ ہسپتال کو کورونا ویکسین سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ان کی کوششوں کی مرہون منت ہے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈوگرہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کی جانب سے ہسپتال کے ایم ایس کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کے خلاف جمعہ کے روز مکمل ہڑتال کی گئی، کل پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی نے 2درجن افراد کیساتھ کورونا ایس او پیز کے خلاف وزری کرتے ہوئے ہسپتال کا دورہ کیا اور موقع پر ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر جہانگیر کو گالیاں دھمکیاں اور انتہائی نازیبا زبان استعمال کی جس کی پر زور مزمت کرتے ہیں،اپیڈمک ایکٹ اور سیکورٹی ایکٹ 2020کے تحت کورونا ایس او پیز کے خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت پر پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال افریدی کے خلاف مقدمہ درج اور انہیں گرفتار کیا جائے۔

ایم این اے اقبال افریدی اس بات پر خفا تھے کے کورونا ویکسین کاونٹر کا افتاح کیوں ایم پی اے نے کیا یہ افتتاح مجھ سے کیوں نہیں کروایا۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈوگرہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ کورونا ویکسین سمیت تمام سروسز سے مکمل بائیکاٹ رکن قومی اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج تک جاری رہے گا۔

ہسپتالوں میں سیاسی غنڈی گردی بند کی جائے ایک طرف ہم کورونا کے خلاف ناکافی سہولیات کے باوجود عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور 100تک ہیلتھ ملازمین شہادت نوش کر گئے ہیں جبکہ دوسری طرف سیاسی غنڈہ گردی کسی صورت قبول نہیں۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے گرینڈ ہیلتھ الائنس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈوگرہ کے تمام مطالبات اور ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں ہڑتال کا دایرہ وسیع کرنے کی دھمکی دیدی۔

ادھر باڑہ سیاسی اتحاد نے بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈوگرہ کے تمام مطالبات اور ہڑتال کی مکمل حمایت اعلان کیا اور مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں احتجاج کا حصہ بننے کا عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پشتو زبان کے معروف شاعر اور ادیب سلیم رازسپرد خاک

چارسدہ شبقدر(نمائندگان شہباز) صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو ادیب، معروف ترقی پسند، انقلابی شاعر، ادیب، صحافی …