خوست میں گھر پر میزائل گرگیا، 5بچے جاں بحق ،دو زخمی

واقعہ ضلع دومندہ میں پیش آیا ،مبینہ طور پر طالبان نے رہائشی علاقے پر میزائل داغا ، افغان میڈیا

کوہاٹ(نمائندہ شہباز)پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ خوست میں ایک گھر پر میزائل گر کر پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ سرحد پار سے موصولہ اطلاعات اور افغان میڈیا نے صوبائی ترجمان طالب منگل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی شام صوبہ خوست کے ضلع دومندہ میں پیش آیا جب مبینہ طور پر طالبان نے رہائشی علاقے پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق جاں بحق بچوں میں چار بچے اور ایک بچی شامل ہے۔ ترجمان طالب منگل کے مطابق دو بچیاں زخمی بھی ہوئی ہیں۔

افغان میڈیا نے مقامی ہسپتال کے سربراہ حبیب شاہ انصاری کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 8 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ ادھر افغان حکام کے الزام اور واقعہ پر طالبان کی طرف سے کوئی بیان جاتی نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شبقدر، گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار نے بہن اور کمسن بھتیجے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

شبقدر( نمائندہ شہباز)شبقدر کے علاقہ جنہ پور میں گھریلو اور پسند نا پسند کی شادی …