موجودہ حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی میں مخلص نہیں‘سردار حسین بابک

ہمارا سوال ہے کہ لاپتہ افراد کہاں ہیں ‘ کس جرم میں بند ہیں ‘ ان کوآ ئینی حق دیکر فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے


بونیر(نمائندہ شہباز ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایت پر عوامی نیشنل پارٹی بونیر کے زیرا ہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘ مظاہرے میں صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک ‘ ضلعی صدر محمد کریم بابک اور ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان کے علاوہ وارڈ اور تحصیلوں کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ‘

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سردار حسین بابک نے کہا کہ ہمارا سوال ہے کہ لاپتہ افراد کہاں ہیں ‘ کس جرم میں بند ہیں ‘ ان کوآ ئینی حق دیکر عدالت میں پیش کیا جائے‘مگر موجودہ حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی میں مخلص نہیں ‘ اس موقع پر انہوں نے لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی جیسے نعرے بھی لگائے‘

انہوں نے کہا کہ ملک کے شہری کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ہم حکومت سے کہنا چاہتے ہیں کہ آئین پاکستان کے تحت شہری کو بنیادی حق دیا جائے اگر ریاست چلانی ہے تو پاکستان کے آئین کے تحت چلایا جائے ‘ برائے نام جرم میں لاپتہ افراد کو فی الفور رہا کیا جائے ‘

اس موقع پر محمد کریم بابک ‘افسر خان ‘ قیصر ولی خان ‘ شجاع خان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

مہنگائی کا جن بے قابو‘ تخت بھائی میں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا‘ چینی اور گھی نایاب

مارکیٹ میں تاجروں نے من مانے ریٹ مقرر کردیئے ‘ مقامی انتظامیہ غائب ‘ ڈپٹی …