شبقدر،غیرت کے نام پر جوانسال لڑکا قتل، ملزم واردات کے بعد فرار

پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

شبقدر( نمائندہ شہباز )شبقدر میں غیرت کے نام پر ضلع کرم کے رہائشی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔صدہ پارچنار حال منوڑہ مٹہ کا رہائشی 17سالہ اخترگل ولد نائب خان کو مستورات کے تنازعہ پر قتل کردیاگیا ۔

مقتول کے بھائی صدیق خان نے اپنے بھائی کے قتل کی دعویداری جبار خان ولد بہادر خان سکنہ صدہ پار چنار کے خلاف کردی ۔ پولیس تھانہ خواجہ وس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنوں کے تاجروں کی مہنگائی اور ناجائز ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی تحریک کی دھمکی

بنوں(نمائندہ شھباز) بنوں کی تاجر برداری نے مہنگائی و ناجائز ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے …

%d bloggers like this: