مہمند میں 700 کنال اراضی پر کاشت افیون کی فصل تلف

مہمند(نمائندہ شہباز) پولیس نے پوست فصل تلف کرنے کیلئے بڑا آپریشن شروع کردیا۔ امسال مختلف علاقوں میں 700 کنال اراضی پر پوست کاشت ہوئی ہے.

پوست کی فصل کی تلفی کے خلاف یہ آپریشن آر پی او مردان ریجن یاسین فاروق کے ہدایت پر ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کے نگرانی میں شروع ہوا۔اس آپریشن میں پولیس کے افسران اور جوانان حصہ لے رہے ہیں۔

پوست تلفی آپریشن میں ڈی ایس پی خالد خان اور ڈی ایس پی پشم گل خان کی نگرانی میں دو ایس آئی، تین اے ایس آئی اور 80 پولیس کے جونان حصہ لے رہے ہیں۔700 کنال پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو تلف کرنے کیلئے آپریشن کیا جارہا ہے۔

علاقے کے مشران، ملکان اور عوام کی مکمل حمایت پولیس کو حاصل ہے اور شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے اور 66 کنال اراضی پر کاشت کی گئی افیون (پوست) کی فصل کو تلف کردیا گیا۔

آپریشن کا دورانیہ 10 دن تک رہے گا پوست تلفی کی خاتمے تک جاری رہیگا۔پولیس کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور اس آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شانگلہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ تین بیٹوں سمیت قتل

شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور اس کے تین بیٹوں کو …