پشاور جلسہ‘اے این پی تخت بھائی کا پوری قوت کیساتھ شرکت کا فیصلہ

تحصیل بھر سے ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکن اورعہدیدار شرکت کرینگے‘ صدرناصر خان

تخت بھائی (نمائندہ شہباز )پی ڈی ایم پشاور جلسے میں اے این پی تحصیل تخت بھائی اپنی پوری قوت کیساتھ شرکت کریگی اور تحصیل بھر سے ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کے کارکن اورعہدیدار شرکت کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی تحصیل تخت بھائی کے صدر ناصر خان، جنرل سیکرٹری ایوب یوسفزئی ، ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جواد خان ٹکر ، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری میاں محمد طاہر ایڈو کیٹ ، مرکزی کمیٹی کے رکن فاروق اکرم خان نے پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا‘

انہوں نے کہا کہ 22نو مبر کو پشاور میں اپوزیشن جما عتوں کا تاریخی جلسہ عام سلیکٹڈ حکو مت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا کیونکہ مو جودہ حکو مت نے کرپشن اور مہنگائی کے تمام حدود پار کردیئے ‘

انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکو مت کے خلاف آئے روز نئے نئے سکینڈل بے نقاب ہونے سے بہتر ہے کہ نااہل حکمران خود مستعفی ہوکر عوام کو مزید اذیت میں مبتلا نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

لوئر دیر میں 121مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

تیمرگرہ (نمائندہ شہباز) عالمی وباء کی دوسری لہرکے دوران ضلع لوئر دیر میں اب تک …