بہت جلد عوام کو نا اہل حکمرانوں سے نجات مل جائے گی، ارشاد مہمند

پشاور میں جلسے سے سلیکٹڈ حکمرانوں کے حوصلے پست ہو گئے،جنرل سیکرٹری اے این پی ملاکنڈ

سخاکوٹ (نمائندہ شہباز) عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خان مہمند نے کہا ہے کہ پشاور میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے سے سلیکٹڈ حکمرانوں کے حوصلے پست ہو گئے ہیں اور بہت جلد عوام کو ان نا اہل حکمرانوں سے نجات مل جائے گی ۔

سٹیج پر کھڑے ہو کر دلفریب ڈئیلاگ بولنے والے عمران خان اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر عوام سے کئے گئے تمام وعدوں سے مکر گئے ہیں اور اب ناکامی کا سارا ملبہ سابقہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں پر ڈال رہے ہیں حالانکہ گذشتہ تقریبأٔ آٹھ سالوں سے صوبے میں پی ٹی ائی کی حکومت قائم ہے لیکن اس کے باوجودصوبے میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا جاسکا ہے اور 37ارب روپے کے بی آر ٹی منصوبے کو 87ارب پر لے جاکر بھی تا حال مکمل نہیں کیا گیا ۔

حلقہ پی کے 19ملاکنڈ کے یونین کونسلوں خرکی ، کوٹ ، کوپر اوریونین کونسل درگئی سمیت مختلف یونین کونسلوں میں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے محمد ارشاد خان مہمند نے کہا کہ حکمران جماعت کا یہ حال ہے کہ اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی ان کے اپنے کارکن پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں جس سے موجودہ حکومت کے کارکردگی اور عوام دوستی کا واضح ثبوت ملتا ہے لیکن انشاء اﷲ انے والا وقت باچا خانی کا ہے اور اقتدار میں اکر صوبے کے عوام کے محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

خیبر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

خیبر: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے …