صدرعارف علوی اہلیہ کے ہمراہ تین روزہ دورے پر سوات پہنچ گئے

سوات( آن لائن)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنی اہلیہ کے ہمراہ تین روزہ دورے پر سوات پہنچ گئے۔

صدر سوات پہنچنے کے بعد وہ سیدو شریف کے ایک ہوٹل میں قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت مرغزار میں تاریخی وائٹ پیلس کا بھی دورہ کریں گے۔ اگلے دن وہ کالام جائیں گے اور کالام سے مہوڈنڈ جائیں گے۔

صدر عار ف علوی کالام میں قیام کریں گے اور اتوار کو اسلام آباد کے لیے واپس روانہ ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

اے این پی کا ملک بھر میں ننگیالے پختون کنونشنز کرانے کا اعلان

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کی ذیلی تنظیم ننگیالے پختون کے کنونشنز ملک بھر میں کرانے کا …

%d bloggers like this: