باجوڑ، ریسکیو 1122کو ایک ماہ میں 1276 جعلی کالز موصول

باجوڑ(نمائندہ شہباز) ریسکیو1122ضلع باجوڑ نے نومبر مہینے کی کارکردگی رپورٹ شیئر کی ہے جس کے مطابق ریسکیو 1122 باجوڑ نے اس دوران مختلف نوعیت کی191ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیا جس میں37ٹریفک حادثات،119میڈیکل ایمرجنسیاں، 5آگ لگنے کے واقعات شامل ہیں۔

اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے کہا کہ ریسکیو1122 باجوڑ ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کیا اور کچھ کو ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو1122 ایمرجنسی رسپانس کاوقت اوسط 7منٹ رہا ریسکیو1122 کنٹرول روم کو کل 2514 ٹیلی فون کالیں موصول ہوئیں ، جن میں سے1047معلوماتی اور191ایمرجنسی کالیں تھیں اور باقی1276کالز جعلی اور غیر ضروری تھیں ۔

خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ انچارج امجد خان کے سربراہی میں ریسکیو 1122 باجوڑ 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہیں۔

ریسکیو 1122 باحوڑ کی بین الاقوامی معیار کے تربیت یافتہ ریسکیورز جو کہ ہرقسم امدادی، حادثاتی واقعات میں استعمال ہونے والے مکمل مشینری سے لیس ہے ہر قسم حالات سے نمٹنے کے لئے چست و چابک حاضر خدمت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خیبر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

خیبر: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے …