ریسکیو 1122 ٹیم کی ایم پی اے نثار مومند سے ملاقات، مہمند میں ریسکیو اپریشنز کے حوالے سے تبادلہ خیال

مہمند: خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 کی ٹیم نے عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی نثار مومند  سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران ریسکیو1122 کے ٹیم نے نثار مومند کو ضلع مہمند میں ریسکیو اپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر نثار مومند نے انہیں یقین دلایا کہ آپریشنز شروع کرنے کے لئے جو بھی وسائل درکار ہونگے انہیں پورا کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے۔
انہوں نے ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کوسراہا اور تمام تحصیلوں میں لشمینیا اور دیگر مضر حشرات کی روک تھام کے لیےسپرےکرانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ جلد ڈائریکٹر کے ساتھ ملاقات کرکے ریسکیو کو ضلع مومند میں فعال اور ماڈل بنانے کیے لیے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔
ایم پی اے نثار مومند نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں علاقے کی خدمت پر خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

گلوبل وارمنگ ،وادی گولین میں گلیشیر پھٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی زمینی رابطہ منقطع شہری محصورہوگئے

کھڑی فصلیں، باغات ،درجنوں مکانات، پانی کی پائپ لائنزاور رابطہ پل سیلاب برُد،108میگاواٹ گولین گول …