متعلقہ محکمے زراعت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، محب اللہ خان

بنوں ڈویژن میں زمینداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی، صوبائی وزیر زراعت

بنوں(نمائندہ شہباز)صوبائی وزیر زراعت خیبرپختونخوا محب اللہ خان نے بنو ں میں زراعت سے متعلق ایک اجلا س کی صدارت کی۔ اُن کے تین روزہ دورے کا مقصد جنوبی اضلاع خصوصاً بنوں ڈویژن میں محکمہ زراعت و لایئوسٹاک کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور علاقے میں زراعت کی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔

اس سلسلے میں کمشنر ہاوس بنوں میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر زراعت کے ساتھ وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا ملک شاہ محمد خان، ایم پی اے پختون یار خان، سیکرٹری زراعت خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد اسرار، کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی خان یوسفزئی، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع خیبر پختونخوا عابد کمال، ڈی جی لایئوسٹاک عالمزیب خان، ڈی جی فشریز خسرو کلیم، ڈی جی سائل کنزرویشن محمد یاسین، ڈپٹی کمشنر بنوں، ڈپٹی کمشنر لکی مروت اور زراعت سے منسلک محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر بنوں نے شر کا اجلا س کو عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات خصوصاً ضلع بنوں میں سستا بازار کے قیام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں زرعی شعبہ کے تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری زراعت خیبرپختونخوا نے شرکاء کو صوبے میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے بنائی گئی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر زراعت نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ بنوں ڈویژن میں زمینداروں کو ہر ممکن سہولت اور رہنمائی فراہم کی جائے۔ وزیر زراعت خیبرپختونخوا نے منتخب عوامی نما ئندوںاورکمشنر بنوں ڈویژن سے درخواست کی کہ زراعت و لایئوسٹاک سے منسلک تمام محکموں اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں اور علاقے میں زراعت کی ترقی کویقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر زراعت نے علاقے میں زمینداروں کی سہولت کیلئے زرعی مشینری، سائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے قیام، آبپاشی کا جدید نظام اور لایئوسٹاک کی ترقی کے لئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لیے بھی متعلقہ محکموں کوتلقین کی۔

اس مو قع پر اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی خان یوسفزئی نے وزیر زراعت اور دیگر مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور صوبے بلخصوص بنوں ڈویژن میں زراعت کی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

لوئر دیر میں 121مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

تیمرگرہ (نمائندہ شہباز) عالمی وباء کی دوسری لہرکے دوران ضلع لوئر دیر میں اب تک …