شانگلہ، سردی کے باوجود بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری، کاروبار ٹھپ

ضلع میں فیکٹریاں اور کارخانے نہ ہونے کے باوجود ہر ایک گھنٹہ بعد 2گھنٹے بجلی بندش معمول بن گیا، فالٹ کے نام پر اکثر پورا پورا دن بجلی نہیں ہوتی، گھروں اور مساجد میں پانی ناپید، شہریوں کو شدید مشکلات سامنا

الپوری(نمائندہ شہباز)شانگلہ بھر میں بجلی کی آنکھ مچولی بدستور جاری ہے،ہر ایک گھنٹہ بعد2گھنٹے بجلی بندکرنا معمول بن گیا ہے جبکہ فالٹ کے بہانے اکثراوقات پوراپورا دن بجلی بند کی جاتی ہے،سخت سردی غیر اعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کی ناک میں دم کرکے رکھ دیا۔بجلی بندش سے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہوگئے، کام ٹھپ ہوکر رہ گیا۔

تاجروں اور عوامی حلقوں نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔تاجروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ شانگلہ میں فیکٹری، کارخانہ، انڈسٹری کے نہ ہونے کے باوجود ہر ایک گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔

شدید سردی کی لہر اور بجلی بندش نے عوام کو تنگ کردیا ہے، مسلسل بجلی بندش کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شا نگلہ کے صدر مقام الپوری فیڈر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی انکھ مچولی نے عوام کی ناک میں دم کردیا ہے جبکہ باقی ضلع میں شدید سردی کی لہر نے علاقے کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ پرشانگلہ کے منتخب نمائندے خاموش تما شائی بنے بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ واپڈاشانگلہ میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے فرضی ریڈنگ لیکر مسلسل اووربلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،غریب عوام بل جمع کرنے سے قاصر،واپڈا صارفین کو ہزاروں کا گھریلوں بل بھیج رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خیبر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

خیبر: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے …