ژالہ باری سے باجوڑ میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، لعلی شاہ

حکومت متاثرہ کاشتکاروں کیلئے امداد کا اعلان کریں، بانی باجوڑ چیمبر آفس کامرس

باجوڑ(نمائندہ شہباز)باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی حاجی لعلی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ژالہ باری سے متاثرہ زمینداروں کیلئے مالی امداد کا اعلان کرے۔

حالیہ ژالہ باری سے باجوڑ میں کھڑی فصلوں،باغات اور سبزیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ گندم کی پکی اور تیار فصل کو بہت نقصان پہنچاہے ،حکومت فوری طور پر زمینداروں اور کاشتکاروں کے ساتھ مالی تعاون کا اعلان کریں، حکومت کو بلاتاخیر ژالہ باری سے ہونیوالے نقصانات کا متعلقہ محکمہ جات کے ذریعے تخمینہ لگانا چاہیے مصیبت کی اس گھڑی میں قدرتی آفات کا آنا ہم سب پر ایک اور کڑا امتحان ہے سب اس آفت میں استقامت اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی شکل میں اس کا مقابلہ کریں گے کورونا وبا، لاک ڈاؤن، تجارتی نقصانات اور اب اس قدرتی آفت نے غریب زمینداروں اور کاشتکاروں کی کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اس آفت میں استقامت اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی شکل میں اس آفت کا مقابلہ کریں گے اور اسے برداشت کریں گے۔ اور ہم سب اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مزید مصائب، تکالیف اور آفات سے ہمیں بچائے کیونکہ ہم مزید کسی بھی آفت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

کرم میں حالیہ تنازعے کے حل کیلئے اے این پی کے وفد کا کامیاب دو روزہ دورہ

صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایت پر وفد نے مقامی مشران، سیاسی و سماجی …