جنوبی وزیرستان میں 3 جی ڈیٹا سائٹس کی 4 جی میں اپ گریڈیشن

پی ٹی اے مزید سائٹس لگانے کیلئے سی ایم اوز کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے، حکام

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے 20 جنوری 2021 کے دورے کے بعد جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی ڈیٹا سروسز بحال کردی گئیں۔ بعد ازاں پی ٹی اے نے جنوبی وزیرستان میں ٹیلی کام سروس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سروے منعقد کیا۔

موبائل فون آپریٹروں کو اس حوالے سے نہ صرف سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات کی گئیں بلکہ تھری جی ڈیٹا سائٹس کی اپ گریڈیشن کے لئے بھی کہا گیا۔ جاز جو جنوبی وزیرستان میں تھری جی ڈیٹا کی خدمات مہیا کررہا تھا نے اپنی تمام تھری جی سائٹس کو فور جی میں اپ گریڈ کردیا۔

اس اقدام سے صارفین تیز رفتار ڈیٹا سروسز سے استفادہ کر سکیں گے۔ پی ٹی اے علاقے میں مزید سائٹیں لگانے کے لئے سی ایم اوز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ وزیر اعظم پاکستان کے وڑن کی مناسبت سے صارفین کے لئے بہتر آواز اور ڈیٹا خدمات کو فروغ دیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

کارکنڑہ میں جاری جھڑپ کیخلاف وانا بازار میں احتجاجی جلسہ

وانا(نمائندہ شہباز)گزشتہ ایک ہفتے سے کارکنڑہ کے مقام پر جاری خونریز جھڑپ کے خلاف وانا …