جنوبی وزیرستان کے وفد کی اے این پی کے سینیٹر عمر فاروق سے ملاقات

وانا (نمائندہ شہباز )جنوبی وزیرستان وانا کے نمائندہ وفد نے بلوچستان سے نومنتخب سینیٹر عمر فاروق سے بلوچستان ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی اور سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ملک نظام الدین نے سینیٹر عمر فاروق ارباب کو علاقائی مسائل اور محرومیوں سے آگاہ کیا ‘ عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان سے نو منتخب سینیٹر عمر فاروق ارباب نے وفدکو یقین دلایا کہ پارٹی منشور کے مطابق پختونوں کے مسائل اور مشکلات پر سینیٹ کے اجلاس میں التو تحِریک جمع کرائوں گا تاکہ علاقائی محرومیوں کاازالہ اور ماضی میں کی گئی نا انصافی کا خاتمہ ہوسکے وفد میں صحافی نیک محمد خان بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شانگلہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ تین بیٹوں سمیت قتل

شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور اس کے تین بیٹوں کو …