تخت بھائی آثارقدیمہ میں سیاحوں کو ٹکٹوں کے اجراء میں ہیرا پھیری

تخت بھائی (نمائندہ شہباز )اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے سیاحوں کی شکا یت پر تخت بھائی آثار قدیمہ پر چھاپہ مارکر آر کیا لوجی ڈیپارٹمنٹ انتظا میہ کی طرف سے سیاحو ں کو ٹکٹوں کے اجرا میں ہیرا پھیری پر اہلکاروں کی سرزنش کی ۔

تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے تاریخی بدھ مت کے آثار کی سیر کے لئے آنے والے سیاحوں کی جانب سے آرکیالوجی کے اہلکارو ں پر ٹرانسپورٹ سٹینڈ کے نام پر زائد فیس وصول کرنے اورانٹری ٹکٹوں میں ہیرا پیری کی بار بار شکا یات پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے فوری ایکشن لیتے ہو ئے آثار قدیمہ کے سائٹ انچارج میاں وہاب اور دیگر عملے کو فوری طور پر اپنے دفتر طلب کرکے مذکورہ شکا یات پر جواب طلبی کی اور آئندہ اس طرح شکایات موصول ہونے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کی تنبیہ دی ۔

اس موقع پر انہوں نے آرکیالوجی کے عملے کو سیاحو ں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنے اور ان کے مسائل بر وقت حل کرنے کی تلقین کی ۔

یہ بھی پڑھیں

گرلز ہائی سکول کامبٹ میں تعلیمی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں، طالبات پریشان

تیمرگرہ (نمائندہ شہباز ) 3سال گزرنے کے باوجود بھی تعمیر ہونے والے گرلز ہائی سکول …

%d bloggers like this: