خیبر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

خیبر: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق پشاور اور مضافات میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کارروائی ایک ماہ قبل گرفتار کیےگئے دہشتگردوں کی نشاندہی پر کی گئی جس میں زمین کے نیچے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، برآمد اسلحے میں 137 راکٹ لانچر، 27 توپ گولے، 3 روسی ساختہ میزائل، 30 مارٹرگولے اور 179اینٹی ائیر کرافٹ گنز کے گولے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صوابی‘ مختلف واقعات کے دوران 2نوجوان جاں بحق

گلہ میں پستول صاف کرتے ہوئے نوجوان اپنی ہی گولی کا نشانہ بن گیا صوابی(نمائندہ …