عوامی نیشنل پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی پارٹی ہے، بہادر خان

لوئردیر(نمائندہ شہباز)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل صدر منڈہ سید فضل معبود جان کی زیرنگرانی جندول شادی ہال میں بابڑہ شہداء کو اظہار عقیدت پیش کرنے کیلئے اجلاس طلب کیا گیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی بہادر خان، تحصیل منڈہ صدر فضل معبود جان، سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک نظیر گجر، تحصیل ثمرباغ صدر اکرام الحق، این وائی صدر وکارکنان سمیت دیگرپارٹی کارکنان و اراکین نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی بہادر خان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی پارٹی ہیں۔ پاکستان کے 72 سالہ دور میں پختونوں کی ساتھ ہر وقت میں ظلم ہوا ہے۔ اصل جہاد اس ملک اور مٹھی کیلئے عوامی نیشنل پارٹی پچھلے دھائیوں سے اپنے جان کی نظرانے کی طور پر دے رہے ہیں۔ چاہے دہشتگردی ہو یا 12اگست یوم بابڑہ جیسے سانحہ ہو پشتون ہمیشہ اپنے خون کی نظرانے سے دریغ نہیں کیا ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں ہمیشہ پشتونوں کیساتھ تعصبانہ رویہ اپنایا جاتا ہیں۔

اٹھارویں ترمیم کی ضمن میں ہم نے پشتونوں کو حقوق دینے کیلئے کردار ادا کیا لیکن اج بھی ہمیں این ایف سی ایواڈ نہیں مل رہی ہیں۔ صوبائی حکومت نہ خود کچھ کررہے ہیں اور نہ ہمیں کچھ کرنے دے رہے ہیں۔

اس موقع پر سابق امیدوار این اے 7 نظیر گوجر، صدرتحصیل منڈہ فضل معبود جان، صدر تحصیل ثمرباغ اکرام الحق، بخت بیدار جان اور اراکین نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جمرود،کوکی خیل متاثرین کی عدم واپسی کیخلاف جاری دھرنے کو3ماہ مکمل

باب خیبر کے مقام پر متاثرین کی بحالی و باعزت واپسی کیلئے احتجاجی کیمپ میں …

%d bloggers like this: