نوشہرہ، مقتول پولیس اہلکار کے والد نے خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا

نوشہرہ (نمائندہ شہباز) مقتول پولیس اہلکار کے والد نے تھانہ پبی کے سامنے خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی

واقعات کے مطابق نوشہرہ پولیس کے اہلکار شاہ فیصل ولد جعفرشاہ سکنہ تاروجبہ کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیاتھا جس پبی پولیس نے مقتول شاہ فیصل کے والد جعفر شاہ کو تھانہ بلاکر یہ پوچھنا چاہا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی وغیرہ تو نہیں تھی لیکن جب جعفر شاہ تھانہ پبی کے سامنے پہنچا تو انہوں نے گاڑی ہی میں خود پر فائر کرکے اپنی زندگی کاچراغ گل کر دیا

پبی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں

خیبر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

خیبر: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے …