”باجوڑ تاریخ کی روشنی“ کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد

باجوڑ (نمائندہ شہباز)مشہور مورخ، عالم دین اور سیاسی و سماجی شخصیت مولانا خان زیب آف ناوگئی کی باجوڑ کے تاریخ پرلکھی گئی کتاب کی تقریب افتتاحی سول کالونی خار میں منعقد ہوئی۔

مولاناخانزیب کے تحریر کردہ کتاب "باجوڑدہ تاریخ پہ رنڑا کے” کی تقریب رونمائی میں مہمان خصوصی حیات روغانی تھے۔

"باجوڑدہ تاریخ پہ رنڑا کے” کتاب میں باجوڑ کے تاریخ کے ہر پہلو سے بحث کی گئی ہے، اس پروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض خان شیرپا، ایڈیشنل ڈی سی باجوڑ زمین خان، ملک عطااللہ خان لالا، شیخ جہان ذادہ، اے این پی باجوڑ کے صدرگل افضل خان،ملک شاہ ولی خان،ملک گل ذادہ، ملک جاوید علی، لعلی شاہ پختونیار، ضیاء الالسلام، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی نظیر ملاخیل، حاجی عبدالرحمان، ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان، سید صدیق اکبر، نثار باز اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ کتاب باجوڑ کے تاریخ سے پردہ اٹھائے گی اور اس کتاب سے باجوڑ کے تاریخ سے شوق رکھنے والے لوگ بہت کچھ سیکھ جائیں گے۔

مقررین نے اس کتاب بہترین الفاظ میں خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں

149 انکاری والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوادیئے

لکی مروت(نمائندہ شہباز)ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کی طرف سے تعاون کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے …

%d bloggers like this: