مہنگائی کے سونامی میں غریب عوام بہہ چکے ہیں‘حاجی ہدایت اللہ

سینئر ڈاکٹرز عزت نفس مجروح ہونے سے بچنے کیلئے مستعفی ہورہے ہیں ‘ تقریب سے خطاب

بٹ خیلہ (نمائندہ شہباز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات اور سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے صحت اور تعلیم میں ایمرجنسی اور سونامی کا وعدہ پورا کردیا ہے ، سینئر ڈاکٹرز عزت نفس مجروح ہونے سے بچنے کے لئے مستعفی ہورہے ہیں جس کی وجہ سے مراکز صحت میں ایمرجنسی قائم ہے جبکہ مہنگائی کے سونامی میں غریب عوام بری طرح بہہ چکے ہیں ‘نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پرعلاج کی اجازت صرف منظور نظر ہسپتالوں کو دی گئی ہے

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بٹ خیلہ میں لیاقت ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے اے این پی کے ضلعی صدر اعجاز علی خان ، ہسپتال کے ایم ڈی لیاقت علی ، ڈاکٹر ظہور اسلام اور ملگری پیرا میڈیکس کے صوبائی صدر فیاض خان نے خطاب کرکے علاج معالجے میں نجی ہسپتالوں کے کردار پر روشنی ڈالی ، ہدایت اللہ خان نے کہا کہ ہسپتال کے مالک کا یہ جذبہ قابل تحسین ہے کہ انہوںنے ہسپتال تجارت کی غرض سے نہیں بلکہ خدمت کے لئے قائم کردیا ہے جو ادارے خدمت کے جذبے سے قائم کئے جاتے ہیں عوام بھی اس پر اعتماد کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹری مقدس پیشہ ہے مگر کمیشن مافیا نے اسے بدنام کردیا ہے اس لئے ہسپتال انتظامیہ اور صحت عملہ کو چاہئے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو یقینی بنائیں تاکہ اس پیشہ کی تقدس بحال ہوسکیں ۔

یہ بھی پڑھیں

نوشہرہ، مقتول پولیس اہلکار کے والد نے خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا

نوشہرہ (نمائندہ شہباز) مقتول پولیس اہلکار کے والد نے تھانہ پبی کے سامنے خود پر …