چارسدہ، ٹریفک حادثات میں باپ بیٹے سمیت 4افراد جاں بحق

چارسدہ(منصور اللہ) چارسدہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔پہلے حادثے میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جان بحق جبکہ دوسرے واقعے میں کلا ڈھیر چوک میں کوسٹر کی ٹکر سے کوہستان سے تعلق رکھنے والے سکڑ چارسدہ میں رہائش پذیر2 چچازاد بھائی جان بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔

وا قعات کے مطابق کامران فلو رملز چارسدہ نوشہرہ روڈ پر علی الصبح موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میر عالم موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا وحید عالم شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت کے پیش نظر پشاور کے ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ بعد ازاں علاج کی فراہمی کے دوران دم توڑ گیا۔

واقعہ کی رپورٹ فخر عالم نے درج کی دوسرے واقعے میں کلاڈھیر چوک کے قریب مردان روڈ پر سوات جانے والے کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 3 چچا زاد بھائیوں میں سے 2 افراد عظیم اللہ ولدکریم اللہ ،عمر فاروق ولد زمین موقع پر جان بحق ہوئے جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا ۔

جاں بحق ہونے والے چچا زاد بھائی سکڑ امباڈھیر میں رہائش پزیر تھے جبکہ ان کا تعلق کلورٹ کوہستان سے تھا اور مردان کو تعزیت کے سلسلہ میں جاررہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے متوفیوں کی نعشوں کی چارسدہ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی گائوں ر وانہ کردیئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

پشتو زبان کے معروف شاعر اور ادیب سلیم رازسپرد خاک

چارسدہ شبقدر(نمائندگان شہباز) صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو ادیب، معروف ترقی پسند، انقلابی شاعر، ادیب، صحافی …