مہمند،جرگہ فیصلے کے تنازعہ پر فائرنگ، 2افراد قتل، ملزمان گرفتار

مہمند(سمیع مہمند) مہمند میں 2 مختلف واقعات کے دوران سابق امن کمیٹی کے سربراہ سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے دونوں واقعات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔مقامی پولیس کے مطابق تحصیل صافی کے علاقہ دروازگئی میں سابق امن کمیٹی کے سربراہ ملک خانہ گل کے ساتھ جرگہ کے فیصلے پر ان کے مخالف عبدالخالق نے حملہ کرکے خانہ گل کو شدید زخمی کردیا جو بعد میں پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے جس پر خانہ گل کے بھائی دین محمد نے عبدالخالق پر حملہ کردیا جس سے عبدالخالق بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔

پولیس نے دین محمد اور ایک دوسرے ساتھی کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔دوسرا واقع تحصیل امبار میں پیش آیا فریقین کے درمیان تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس میں خاتون شدید زخمی ہوگئی ہے جس کو پشاور منتقل کیا ہے پولیس کے مطابق خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس واقع میں بھی پولیس نے 2 افراد گرفتار کرلئے ہیں۔دونوں واقعات افطاری کے قریب پیش آئے ہیں یاد رہے کہ مہمند ضلع میں رمضان المبارک میں یہ دوسرا بڑا واقع ہے رمضان کے پہلے دن بھی حلیم زئی ملان منڈی میں جھگڑے کے دوران 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس میں پولیس نے3افراد گرفتار کرلئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پشتو زبان کے معروف شاعر اور ادیب سلیم رازسپرد خاک

چارسدہ شبقدر(نمائندگان شہباز) صدارتی ایوارڈ یافتہ پشتو ادیب، معروف ترقی پسند، انقلابی شاعر، ادیب، صحافی …