وانا، دوسڑک کمرشل مارکیٹ نذرآتش ،لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر

نامعلوم ملزمان واردات کے بعد فرار ، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا، مقامی تاجروں میں خوف و ہراس پھیل گیا

وانا(نمائندہ شہباز)جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے دو سڑک کمرشل مارکیٹ کو نذر آتش کردیاجس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ گزشتہ شب نامعلوم افراد کا دو سڑک کے مقام پر واقع کمرشل مارکیٹ کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں پانچ دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان خاکستر ہوگیا، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیکر آگ پر قابو پالیا

واضح رہے کہ گزشتہ ایک عرصہ سے علاقے میں آمن و عامہ کی مخدوش صورت حال کی وجہ سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس فورس میں موجود بعض اہلکاروں کی جرائم پیشہ عناصرکے ساتھ گٹھ جوڑ کے باعث علاقے میں امن و امان کی صورت حال تشویش ناک حد تک پہنچ گئی ہے

ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے حکام اپنے دفتروں میں ڈیوٹی دینے کی بجائے سینکڑوں کلومیٹر دور ضلع ٹانک سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اپنے دفتری امور چلا رہے ہیں اور وہ اپنی ذمیداریاں نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، تحصیل مکین میں رہائش پذیر لوگ گھروں کی حفاظت کیلئے خود باری باری چوکیداری کرکے رات گزارتے ہیں جس سے علاقے کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خیبر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

خیبر: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے …