باجوڑ، فلاحی تنظیم کی جانب سے 165 بچوں میں گرم کپڑے تقسیم

تحصیل ماموند کے 30 مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکیجز بھی تقسیم کیا گیا ہے، ملک شاہ ولی خان

باجوڑ(نمائندہ شہباز)ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے سطح پر فلاحی کام کرنے والی خلوزو فلاحی کمیٹی کے جانب سے  165بچوں میں گرم کپڑے جیکٹس اور30خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر کمیٹی کے شاہ ولی خان ماموند ، خمار ، ڈاکٹر عالمگیر ، سراج ، سرتاج ، ملک شمس الدین اور دیگر موجود تھے۔

 اس موقع پر خلوزو فلاحی کمیٹی کے چیئرمین ملک حاجی شاہ ولی خان ماموند نے کہا کہ خلوزو فلاحی کمیٹی پچھلے پانچ سالوں سے غریب،یتیموں اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔زلزلہ ہو یا بارش کوئی قدرتی آپت ہو یا کوئی وبا خلوزو فلاحی کمیٹی اس میں پیش پیش ہے۔انہوں نے کہا کہ خلوزو فلاحی کمیٹی نے آج 165 بچوں میں گرم کپڑے جیکٹس تقسیم کی اور ساتھ ساتھ30 خاندانوں میں راشن تقسیم کی۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ہمیشہ کیلئے اس طرح غریب،یتیموں اور بے سہارا لوگوں کے مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد باجوڑ کے غریب عوام کے لیے ایک صحت مرکز کا بنیاد رکھی گے جہاں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ ایمبولینس سروس بھی 24 گھنٹے موجود ہو گے۔

یہ بھی پڑھیں

خیبر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

خیبر: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے سپاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے …