آئی ٹی یو نے پاکستان کو فورتھ جنریشن ریگولیٹر کا درجہ دے دیا

اسلام آباد(این این آئی)بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) نے پاکستان کو فورتھ جنریشن ریگولیٹر (جی 4)کا درجہ دے دیا اورپاکستان اس مقام کو حاصل کرنے والا جنوبی ایشیا کاپہلا ملک بن گیا ہے۔

ایشیا پیسیفک کے 38 ممالک میں سے، صرف 8فیصد ریاستیں ہی جی4 کی حیثیت حاصل کرنے میں کامیاب ہیں۔ آئی ٹی یو کی رپورٹ ”گلوبل آئی سی ٹی ریگولیٹری آؤٹ لک 2020 (جی آئی آر او)” کے مطابق، پاکستان نے 100 میں سے 88 نمبر حاصل کئے جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کے آئی سی ٹی ریگولیشنز معاشی اور معاشرتی پالیسی کے اہداف پر مشتمل ہیں۔

پاکستان پورے ایشیا پیسیفک خطے میں سرفہرست پہلے پانچ ریگولیٹرز میں شامل رہا جبکہ عالمی درجہ بندی میں 48 ویں نمبر پہ رہا۔ جی آئی آر او 193 ممالک کی طرف سے فراہم کردہ اعلی کوالٹی ڈیٹا پر مشتمل ہے جو کہ ’’آئی سی ٹی ریگولیٹری ٹریکر‘‘ کی بنیاد ہے۔

آئی ٹی یو کا تیار کردہ ٹریکر شواہد پر مبنی ایک ٹول ہے جس کے ذریعے فیصلہ سازوں اور ریگولیٹرز کو آئی سی ٹی ریگولیشن کے ارتقاء کی نگرانی کرنے میں مدد ملتی ہے۔

0 0 vote
Article Rating

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس سے صحتیاب کچھ افراد مختلف مسائل کا شکار رہ سکتے ہیں، ماہرین

ٹورنٹو(این این آئی)نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے …

Subscribe
Notify of
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x