آکسفورڈ ماہرین نے کورونا ویکسین تیاری کرلی،انسانوں پر پہلا تجربہ

لندن(آئی این پی) آکسفورڈ یونیورسٹی میں کورونا ویکسین کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے، انسانوں پر تجربات کے لیے510 افراد کی رجسٹریشن کی گئی ہے، تجربے کا آغاز آج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعوی کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بڑی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔

محققین کے مطابق جانوروں پر کامیاب تجربات کے بعد کورونا وائرس ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کے لیے 510 افراد کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین آج سے لوگوں پر آزمائی جائے گی جس کیلئے مختلف ہسپتالوں سے بات چیت ہو رہی ہے، تجربہ کامیاب رہا تویہ ویکسین گرمیوں کے فوری بعد ستمبر تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

اس حوالے سے پہلے مرحلے کے تجربے کیلئے 18سے 55سال تک کے 510افراد کو چنا گیا گیا ہے، ان تجربات کی یونیسف کی جانب سے منظوری لی جاچکی ہے۔

0 0 vote
Article Rating

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس سے صحتیاب کچھ افراد مختلف مسائل کا شکار رہ سکتے ہیں، ماہرین

ٹورنٹو(این این آئی)نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے …

Subscribe
Notify of
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x