امریکی فوج نے سرکاری موبائل میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کردی

امریکی فوج نے سرکاری موبائل میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوج نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفاتر میں استعمال ہونے والے موبائل میں مشہور ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل روبن اوشوا نے ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ یہ سائبر خطرات کے پیش نظر کیا گیا ۔

دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کے زیر استعمال ٹک ٹاک ایپ پر اس سے قبل بھی امریکا اور دیگر ممالک میں شکوک کا اظہار کیا گیا تھا اور اس کی جانچ بھی کی گئی تھی۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*