نیا سال شروع ہوتے ہی ونڈوز فونز میں واٹس ایپ بند

نیویارک(این این آئی)2019 کے اختتام کے ساتھ ہی فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز فونز کی سپورٹ ختم کردی اور اب مذکورہ فونز میں واٹس ایپ نہیں چلے گا۔

سال 2020 کا آغاز ہوتے ہی ونڈوز پر چلنے والے تمام فونز واٹس ایپ کے بغیر چلنے لگے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے پہلی ہی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ سال 2019 کے ختم ہوتے ہی ونڈوز فونز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردی جائے گی اور گزشتہ شب ان فونز کی سپورٹ ختم کردی گئی۔

واٹس ایپ کے مطابق ونڈوز فونز میں اب وہ اہلیت نہیں رہی جو مستقبل میں اس ایپ میں متعارف کرائے جانے والے فیچرز کے لیے ضروری ہوگی۔

ویسے واٹس ایپ کی جانب سے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ اس کے ڈیڑھ ارب سے زائد میں سے بمشکل چند کروڑ افراد کو ہی متاثر کرسکے گا کیونکہ بیشتر افراد اب اینڈرائیڈ یا آئی فون استعمال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا کا طاقتور ترین’ ’کوانٹم کمپیوٹر‘‘ جلد پیش کردیا جائے گا

واشنگٹن(این این آئی) دنیا کا ’’طاقت ور ترین‘‘ کوانٹم کمپیوٹر جلد متعارف کروا دیا جائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔