فیس بک میں ہسٹری صاف کرنے کا بٹن آخرکار متعارف کرادیاگیا

بیجنگ(این این آئی)فیس بک نے آخرکار لگ بھگ 2 سال بعد وہ فیچر متعارف کرادیا ہے جس کا وعدہ اس نے 2018 میں اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران کیا تھا۔یہ فیچر ہے براؤزنگ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی سہولت صارفین کو فراہم کرنا، جسے یہ کمپنی اشتہارات کو پرسنلائز کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے اور اب یہ آخرکار تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک کی جانب سے اسے آف فیس بک ایکٹیویٹی ٹول کا نام دیا گیا ہے جو تھرڈ پارٹی سائٹس کے ڈیٹا کی سمری (جسے ٹارگٹڈ اشتہارات کو دکھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) اور ڈیٹا اڑانے کا آپشن دیا ہے۔آپ اسے فیس بک موبائل ایپ یا ڈیسک ٹاپ سائٹ کے سیٹنگز مینیو میں یور فیس بک انفارمیشن کے سیکشن میں دریافت کرسکتے ہیں جہاں یہ آف فیس بک ایکٹیویٹی کے نام سے ہوگا۔

اس پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے ان تمام ویب سائٹ اور ایپس کی فہرست دیکھ سکیں گے جو فیس بک اس وقت ٹریک کرتا ہے جب آپ فیس بک کو استعمال نہیں کررہے ہوتے۔درحقیقت اس فہرست کو دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے کہ آخر فیس بک کو آپ کی آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں کس حد تک معلومات حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا کا طاقتور ترین’ ’کوانٹم کمپیوٹر‘‘ جلد پیش کردیا جائے گا

واشنگٹن(این این آئی) دنیا کا ’’طاقت ور ترین‘‘ کوانٹم کمپیوٹر جلد متعارف کروا دیا جائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔