اسلام آبادکے شہریوں کو دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایپ متعارف

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے جدید ایپ متعارف کروادی گئی ،سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس موبائل ایپ کا باقاعدہ اجراء وزیراعظم عمران خان آج بدھ کوکریں گے،انفارمیشن ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے 43 مختلف سہولیات شہریوں کو آن لائن فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان سہولیات میں ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل، شناختی کارڈ، اراضی فرد، اسلحہ لائسنسز، گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکسز کی ادائیگی، پیدائش و ڈیتھ سرٹیفکیٹس کا اجراء و دیگر مختلف سہولیات شامل ہیں،یہ سہولت اسلام آباد ایڈمنسٹریشن، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، نادرا کے باہمی اشتراک سے فراہم کی جا رہی ہے ،آن لائن شہری سہولیات کی فراہمی کی مقصد شہریوں کو سرکاری دفاتر میں لمبی قطاروں اور طویل انتظار کی زحمت سے بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیس بک میں ہسٹری صاف کرنے کا بٹن آخرکار متعارف کرادیاگیا

بیجنگ(این این آئی)فیس بک نے آخرکار لگ بھگ 2 سال بعد وہ فیچر متعارف کرادیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔