لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن شاپنگ سٹورز کی سیلز میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد ( آن لائن )کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن شاپنگ سٹورز کی سیلز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تیار ملبوسات، کپڑے، کھانے پینے کی اشیا اور گوشت کی آن لائن فروخت بڑھی ہے۔ حکومت کی جانب سے گھر میں رہنے کی ہدایات اور سماجی فاصلوں کی پالیسی کے باعث تیار خوراک، سلے سلائے کپڑوں اور دیگر ضروری اشیا کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ تر صارفین آن لائن خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ کم سے کم لوگوں سے ملاقات ہو۔ پاکستان میں قبل ازیں بھی معروف برانڈز کی ویب سائٹس سے آن لائن شاپنگ کا رجحان تھا اور بالخصوص خواتین زیادہ تر آن لائن خریداری کو ترجیح دیتی تھیں، شہریوں کے تحفظ اور حکومت کے احکامات کی وجہ سے لاک ڈائون کے دوران آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھا ہے۔جوں جوں عیدالفطر قریب آ رہی ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ آن لائن شاپنگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

آن لائن کاروبار سے وابستہ بعض کمپنیاں اور ویب سائٹس بھی اپنی فروخت میں اضافہ کیلئے صارفین کو پرکشش مراعات کی پیشکش کر رہی ہیں۔ تمام تر اقدامات کے باوجود دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں آن لائن خریداری کی شرح کم ہے کیونکہ صارفین آرڈرز کی ڈلیوری میں تاخیر سے ناخوش ہیں۔ اس کے علاوہ بعض اوقات غیر معیاری مصنوعات کی ترسیل بھی صارفین کو آن لائن خریداری سے دور رکھنے کا ایک سبب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کووڈ 19،فیس بک نے اظہارِ ہمدردی کیلئے کیئر ایموجی متعارف کرا دی

نیویارک (این این آئی)سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کی جانب سے …