پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی

اسلام آباد(ایجنسیاں؍ویب ڈیسک) پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا اپیلی کیشن اسمارٹ آفس تیار کرنے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے، پہلے مرحلے میں یہ سرکاری افسران و ملازمین اسمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے، توقع ہے کہ جون 2021 تک اسمارٹ آفس کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردیں گے تاہم یہ آزمائشی بنیادوں پر ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ نئی ایپ کا ڈیٹا، کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا۔پاکستان نے سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات پر پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار کرلیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صارفین کے تحفظات پر پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار کیا گیا ہے اور اسے قانونی شکل دیکر کابینہ کو فوری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے بل میں تمام بین الاقوامی قواعد اور سوشل میڈیا کمپنیوں کی پالیسیوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کو قانونی شکل دینے کے لیے وزارت قانون کو بھجوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بل میں پرائیویسی اور معاشی تسلسل کو برقرار رکھنے کے نکات شامل کر رہے ہیں، بل کا واحد مقصد پاکستانی صارفین کا تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

5G Tehnology

پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں …