کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا گیا

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نےکراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا۔

وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کرتے ہوئےکہاکہ یہ مکمل طور پر ایک الیکٹرک بس ہے، ہر مہینے حکومت کی جانب سے بسوں کا اضافہ کریں گے۔

اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت جلد 250 بسوں کی ٹرینڈرنگ کرنے جارہی ہے، الیکٹرک بس کا کرایہ 4 روپے فی کلو میٹر ہوگا۔

صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ ابتدا میں الیکٹرک بس ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلے گی۔

ان کامزید کہنا تھا کہ 2017 سے جتنا کام ہونا چاہیے تھا اتنا کام نہیں ہوا ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فوادچوہدری نے اپنے پیغام میں شہر قائد کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کو مبارک باد دیتا ہوں، اس اقدام پر وزارت سائنس وٹیکنالوجی سندھ حکومت کے ساتھ ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا کہ امید ہے کہ بہت جلد پنجاب اور کے پی بھی الیکٹرک بسوں کیلئے اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ناسا کے روبوٹ روور کی مریخ پر کامیاب لینڈنگ

مریخ پر زندگی کی تلاش پر گیا ناسا کا خلائی روبوٹ روور ’پریزرونس‘ مریخ پر …