آج رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن ہو گا

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا لیکن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال یعنی 2020 کا آخری اور مکمل سورج گرہن آج ہو گا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 34 منٹ پر شروع ہو گا اور رات 11 بج کر 53 منٹ پر ختم ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی امریکا، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، بحر ہند اور انٹارکٹیکا میں دکھائی دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

چین کا چاند سے نمونے لانے والے مشن کا چاند پر اترنے کا دعویٰ

چین کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کا ‘چینگ فائیو مشن’ کامیابی …