پی ٹی وی ارطغرل غازی کی مدد سے عالمی ریکارڈ بنانے کا خواہشمند

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترک ڈرامہ ‘دیریلیش ارطغرل’ جسے پاکستان میں ‘ارطغرل غازی’ کے نام سے نشر کیا جارہا ہے، مشرق وسطی میں ہی نہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں بھی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا چکا ہے اور لاکھوں افراد لاک ڈان کے دوران اس کے سیزن دیکھ کر وقت گزار رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کچھ ماہ پہلے اسے نشر کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور یکم رمضان سے پاکستان ٹیلی ویژن پر اسے نشر کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔جب اس کی پہلی قسط نشر ہوئی تو پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل کو ایک ہی دن میں 40 ہزار نئے صارفین نے سبسکرائب کیا۔یہی وجہ ہے کہ اب پاکستان کا قومی چینل اس ڈرامے کی مدد سے یوٹیوب پر ایک عالمی ریکارڈ توڑنا چاہتا ہے۔

پی ٹی وی ورلڈ کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ ‘چلیں ایک ماہ میں یوٹیوب پر نئے سبسکرائبرز کا عالمی ریکارڈ بناتے ہیں، اس وقت کا ریکارڈ 66 لاکھ کا ہے اور ارطغرل غازی چینل اسے آپ کی محبت سے توڑ سکتا ہے، ہمارے پاس تاریخ رقم کرنے کے لیے 15 دن باقی ہیں’۔اس ٹوئٹ کے بعد یوٹیوب چینل پر ہزاروں سبسکرائبرز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوگئی جس کا اعلان ایک ٹوئٹ میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ خان کی ویڈیومداحوں کی ہنسی کاسامان بن گئی

کراچی (آئی ا ین پی) اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ہومن جہاں کی ایک ویڈیو …